Sarang

پاک  فضاؤں  میں پرچم لہراتا ہے
چاند ستارے کی نورانی کرنوں سے
آ نکھیں روشن،دل سر سبز بناتا ہے

اپنے وطن پر ناز کا اظہار  یہ  پرچم  ہے
ارض وطن سے اہل وطن کا پیار یہ پرچم ہے
قومی پرچم قوم کے حوصلے خوب بڑھاتا ہے

یک جہتی اور امن و اخوت پرچم کا سر مایہ ہے
کوہ و صحرا،دشت و سمندر سب پر اس کا سایہ ہے
دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم شان دکھاتا ہے

اللہ کی رحمت سے نبی ﷺ کے صدقے سے
پاکستان کا پرچم سدا بلند رہے
اسے سلامی دینے والا سر اونچا ہو جاتا ہے

کامیابی کامرانی ھر قدم ہم کو ملی 
ارضِ پاکستان تیرے نام سے
ہے ھماری شان تیرے نام سے

تیری آزادی سے ہی ہم ہیں جہاں میں سرخرو
جان و دِل سے بھی ہمیں پیاری ہے تیری آبرو
زندگی ہر آن تیرے نام سے
ارضِ پاکستان تیرے نام سے

دست و بازو تیری نسبت سے ہوئے ھم کوعطا
ھم تری تعمیرکا کرتے رھیں گے حق ادا
عظمت دوران تیرے نام سے
ارضِ پاکستان تیرے نام سے 

تو مینارِ نور ہے محکوم قوموں کے لئے 
عزم و ہمت کا نشان مجروع جزبوں کے لئے 
وسعت اِمکان تیرے نام سے
ارضِ پاکستان تیرے نام سے

My Blog ...